ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / لوک سبھا نے دہشت گردی کے معاملے کو قطعی برداشت نہیں کرنے کی اپیل کی

لوک سبھا نے دہشت گردی کے معاملے کو قطعی برداشت نہیں کرنے کی اپیل کی

Tue, 19 Jul 2016 19:06:02    S.O. News Service

نئی دہلی،19جولائی؍(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا نے آج عالمی برادری سے دہشت گردی کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے اس برائی کے لئے ٹھوس کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ایوان نے فرانس، بنگلہ دیش، افغانستان، ترکی، سعودی عرب سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں دہشت گردانہ حملوں میں مارے گئے لوگوں کو خراج تحسین عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے کہاکہ ہم دنیا بھر میں دہشت گردی کی برائی کو ختم کرنے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لئے اس کے تئیں قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔مختلف ممالک میں حالیہ وقت میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے سمترا نے کہا کہ یہ واقعات اس برائی سے بغیر کوئی سمجھوتہ کئے بین الاقوامی کمیونٹی کی طرف سے اسے ختم کرنے کے لئے مسلسل کارروائی کرنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہیں۔ایوان نے اس ماہ ترکی میں استنبول ہوائی اڈے پر دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے لوگوں کے تئیں غم کا اظہار کیا۔لوک سبھا نے 14جولائی کو فرانس نیس شہر میں دہشت گرد حملے میں 84لوگوں کے مارے جانے پر تعزیت ظاہر کی۔لوک سبھا اسپیکر نے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں فرانس کے لوگوں کا دکھ شیئر کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر ساتھ کھڑے ہیں۔ڈھاکہ دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بنگلہ دیش کی حکومت اور وہاں کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔


Share: